0

کھوکھر پیلس کے اطراف ایل ڈی اے کا آپریشن،لیگی رہنما کے بھانجے اور برادرنسبتی کاگھر مسمار

لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کے گھر کے اطراف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے،لیگی رہنما کے بھانجے طاہر جاوید اوربرادر نسبتی کاگھر بھی مسمار کیاجارہا ہے۔

لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس کے اطراف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے،ایل ڈی اے عملے کےساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے،انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن شروع کیا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاہے،

ایوب چوک سے کھوکھرپیلس جانےوالا راستہ بندکردیا گیا،کھوکھرپیلس کاعقبی دروازہ،دیوارمسمارکردی گئی۔ پولیس نے تمام راستوں کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کردیا کسی بھی شخص کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔

پاکستانی مندوب کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال سے آگاہ کیا
سیف الملوک کے بھانجے طاہر جاوید کے گھرکا عقبی حصہ گرا دیا گیا،محمد اکمل کھوکھرکے گھرکے عقبی حصے کوبھی گرادیاگیا،کھوکھرپیلس سے ملحقہ سیف مارکیٹ کرگرایا جارہا ہے،کھوکھربرادران کے وکلابھی موجود،عدالتی احکامات بھی دکھائے،لیگی کارکن بھی آپریشن کے مقام پرپہنچناشروع ہوگئے۔

رہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر نے کہاہے کہ انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کیلئے بار بار کھوکھر پیلس پر آپریشن کرنے کی کوشش کررہی ہے، قانونی طریقہ کار اختیار کرکے بھرپور دفاع کریں گے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ رات گئے کھوکھر پیلس پر آپریشن کی اطلاعات ہیں،

واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عدالتی کا حکم امتناعی ہے، کارروائی سے گریز کیا جائے، آپریشن کی صورت میں قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور دفاع کریں گے۔

سیف الملوک کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں متحرک کردار ادا کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے چیلنج کیا کہ محکمے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں، سب کے جواب دوں گا۔ کھوکھر برادران کا کہناتھا کہ ڈکٹیٹر کے دور میں مشکل وقت دیکھا، یہ وقت بھی نکل جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں