0

عراق میں داعش کاحملہ، رضا کار فورس کے 11 ارکان جاں بحق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے ایک گروپ نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین میں حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے انتظامی مرکز تکریت کے مشرق میں حشد الشعبی کے مرکز کو رات کی تاریکی میں ہلکے ہتھیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا

اس کے نتیجے میں 11 رضاکار فورس کے 11 ارکان جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ عراق میں 2 روز پہلے بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 32 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں