0

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی

کراچی(کامرس رپورٹر) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 25 ڈالر کی کمی سے 1845 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کی کمی واقع ہوئی.

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 708 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1114 روپے 52 پیسے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں