0

افغان صوبے نیمروز میں طالبان کا حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک

نیمروز(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب کے مطابق گزشتہ شب درجن بھر افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی تاہم حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا تاہم جوابی حملے میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متعدد شدت پسند زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں