اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایک مہنگے ریستوران کی مالکن خواتین کی جانب سے اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اُڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس رویے پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں ایک مہنگے ریستوران کنولی کی مالک خواتین کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنےمنیجر کا تعارف کروارہی ہیں اور اس سے انگریزی میں بات کرتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ اسے ریستوران میں کام کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران کتنی انگریزی سیکھی ہے۔
The guy has been running the restaurant for 9 years with the same communication skills and making money for these pathetic ladies. The last thing we want is a fake apology with dupattas on their heads.#BoycottCannoliIslamabad#Shameful pic.twitter.com/oMStIR3f2d
— Developing Pakistan (@DevelopmentPk) January 21, 2021
جواب میں منیجرانگریزی میں بات کرنے کی کوشش کرتا ہے اور زیادہ بات نہیں کرپاتا جس پر دونوں خواتین اس پر ہنستی ہیں جس پرمنیجر جھینپ جاتا ہے۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا میں خواتین کے اس رویئے کو اپنے ملازم کو ہراساں کرنے کے مترادف قرار دیا جارہا ہےا ور اس کے علاوہ اسے طبقاتی امتیاز اور کم تعلیم یافتہ افراد کی تضحیک کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔
ریستوران مالکن خواتین کی جانب سے ایک مبینہ معذرت نامہ بھی سوشل میڈٰیا میں گردش پر ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف مینیجر سے مذاق کررہی تھیں اور ان کا مقصد اس کی توہین یا تضحیک کرنا نہیں تھا۔
It wasn't banter but only workplace harassment. This isn't how you apologize for crumbling someone's 9 years of hardwork, tainting their image for not speaking fluent English and filming the whole incident. It only reeks of your superiority complex.#BoycottCannoli pic.twitter.com/WmgBbKgxRT
— Biya Ali Zaib. (@BiyaAli9) January 21, 2021
اس پر ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق منیجرگزشتہ نو برس سے اس ریستوران میں کام کررہا ہے لیکن اس کی کام سے لگن اور محنت کو نظر انداز کرکے صرف انگریزی زبان میں اس کی مہارت نہ ہونے پر تضحیک کرنے کو مذاق قرار نہیں دیا جاسکتا۔
اس واقعے پر تبصرہ کرنے والوں میں سے بعض کا خیال یہ ہے یہ ریستوران کی شہرت کے لیے رچایا گیا ڈراما ہے اور جلد ہی یہ دونوں معافی مانگ کر اپنے منیجر کی تعریف کرتی پائی جائیں گی۔