0

غیرقانونی طورپرمقیم ترکی سے 40 پاکستانی شہری ملک بدر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترکی سے 40 پاکستانی شہری ملک بدر کردیئے گئے جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ترکی سے غیر قانونی طور پرمختلف شہروں میں مقیم 40 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر ڈی پورٹیز کو کھانا، کپڑے اور جوتے فراہم کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی پورٹیز کا کھانا، کپڑے، جوتے فراہم کرنے کے لئے دوبڑی این جی اوز سے معاہدے کئے گئے تھے۔ ترکی سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی غیر قانونی طور پر مختلف شہروں میں مقیم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں