ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی،بدترین طوفان سے 14 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے شدید تباہی مچا دی،طوفانی لہروں نے کئی گھروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جبکہ کھمبے اکھڑنے سے لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے کئی علاقوں میں تیز ہواو¿ں اورطوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے ہزاروں لوگوں کوپانی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی، تیزبارش سے ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں