واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی رچمنڈ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
