0

پونے ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی کھیل پر گرفت مضبوط

پونے(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے پونے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 275 رنز پر آوٹ کرکے 326 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 36 رنز بنا رکھے تھے تاہم ایشون نے مزید سنبھلنے کی اجازت نہیں دی۔محمد شامی نے بھارت کو تیسرے روز پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد تھی نیوس برون اور کپتان ڈیوپلیسی نے سکور کو 53 رنز تک پہنچایا تھا کہ یادیو نے برون کی 30 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں