0

ترک صدر طیب طیب اردگان نے بھی کرونا ویکسین لگوالی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چین سے کورونا ویکسین کی 30 ملین ڈوز ترکی پہنچ جائے گی۔
ترک میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے سٹی ہسپتال میں صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

ہسپتال سے واپسی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نہایت کم عرصے میں ترکی کے تمام شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

بعدازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری رکتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مجھے خیریت کے ساتھ کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔میرے ساتھ پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو بھی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے لکھا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے جب کہ بہت جلد 3 کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچ رہی ہے۔

Başarıyla devam eden aşı programımız dahilinde şu ana kadar 254 bin sağlık çalışanımız ilk doz aşılarını oldu. Ben de onlara katılarak aşılandım.

İnşallah çok kısa süre içinde tüm vatandaşlarımızı aşılamayı hedefliyoruz. Hayırlı uğurlu olsun. pic.twitter.com/6xvPr8NX9q
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) January 14, 2021

انہوں نے کہا کہ چین سے ویکسین آنے کے بعد تمام افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ طیب ایردوان نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے پیاروں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ ترکی نے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔طبی عملے کے بعد اگلے مرحلے میں اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں