0

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ،ہزارہ برادری سے ملاقات،سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کا اعلان

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہدا کا خوان رائیگاں نہیں جانے دیں اور اس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

پاک فوج کشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہزارہ برادری کے افراد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں اور ہزارہ برادری کے افراد سے خصوصی ملاقات کی اور کچھ وقت بھی ان کیساتھ گزارا۔


ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انھیں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں