0

ترک وزیر خارجہ ڈرامہ سیریل ارطغرل کے اداکاروں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 20 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ان کے ساتھ مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کے کئی اداکار بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد میں ترک وزارت تعلیم، تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلی حکام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل ارتغرل میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں۔

ڈرامہ دیریلش ارتغرل میں ایرتک بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان،پروڈیوسر اوزکان ایما بھی وفد کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں