0

مصباح الحق کو ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں ،پی سی بی کی تردید

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق کل کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں گے جس کے بعد کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات بورڈ کو دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں