0

نوول کرونا ویکسین کی بروقت فراہمی کیلئے پیداواری صلاحیت بڑھائیں گے،چینی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی

بیجنگ (نیوز اپ ڈیٹ)نوول کورونا وائرس کی ویکسین کی بروقت فراہمی کے لئے پیداواری صلاحیت کو بڑھانےکی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی

چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پانچ تاریخ کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت چین میں نوول کورونا وائرس کی ویکسین کے پیداواری عمل کو تیز کرنے کے لئے کاروباری اداروں کی بھرپور مدد و حمایت کی جا رہی ہے تاکہ ویکسین کی بروقت تیاری اور فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ، اس وقت ، 18 چینی کمپنیاں نوول کورونا وائرس کی ویکسین تیار کررہی ہیں۔ویکسین کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ کی وجہ سے چین جلد کووڈ-19 کی ویکیسن کی گھریلو طلب کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں