0

دریائےیانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی ، صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات جاری

بیجنگ (نیوز اپ ڈیٹ)پانچ جنوری دو ہزار سولہ کو صدر شی جن پھنگ نے دریائےیانگسی کی اقتصادی پٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک خصوصی مذاکرے کی صدارت کی تھی۔اس کے بعد سے صدر شی جن پھنگ نے متعدد مرتبہ متعلقہ مذاکروں کا اہتمام کیا اور دریائےیانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کےحوالے سے اہم ہدایات جاری کیں ۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ، صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں ، دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے ماحولیاتی تحفظ میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، اور معاشی اور معاشرتی ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اس دوران دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے علاقے میں قائم ، 8،000 سے زیادہ صنعتی کاروباری اداروں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا گیا یا بند کیا گیا یا ان کی ترتیب نو کی گئی ہے۔چین کے الیکٹرانک انفارمیشن اور آلات سازی کے شعبے سے وابستہ صنعتوں میں سے پچاس فیصد اسی اقتصاد ی پٹی کے علاقے میں واقع ہیں۔

اس کے علاوہ، یہ پٹی چین کی بنیادی تحقیق اور کلیدی ٹیکنالوجی کی تحقیق کے شعبے میں بھی پیش پیش ہے ، اور یہاں دیجیٹل اکانومی ، الیکٹرانک انفارمیشن ، بائیو میڈیسن ، اور ایرو اسپیس جیسی صنعتیں بھی سر فہرست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں