راولپنڈی (نیوز ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی فوج کے اہم افسر سے ملاقات کر لی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر بات چیت ہوئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ چین کے دوران بھی آرمی چیف نے چینی افواج کی قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی تھی
0