0

جرمنی میں نامعلوم افراد کا حملہ، پاکستانی نژاد امام مسجد قتل ،اہلیہ شدید زخمی

جرمنی (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ میں نوجوان نائب امام مسجد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل نائب امام مسجد کا نام شاہد نواز قادری اور تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا وہ گزشتہ کئی سالوں سے جرمنی میں مقیم تھے ۔۔

معلوم ہوا ہے کہ جس وقت انہیں قتل کیا گیا وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہر کے نزدیک ترین علاقے میں چہل قدمی کیلئے نکلے ہوئے تھے۔۔ سٹیٹ ویوز حاصل ہونے والے ابتدائی معلومات کے مطابق شاہد نواز قادری پر آہنی راڈ سے حملہ کیا گیا اور انکی اہلیہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔۔

تشدد کے باعث شاہد نواز کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گئی جبکہ نوجوان خطیب مسجد شاہد نواز قادری موقعہ پر ہی دم توڑ گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں کی جا سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں