0

چینی وزیردفاع کا دورہ پاکستان ، صدر مملکت نے نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر عارف علوی نے چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔جنرل وی فینگ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ، وزیراعظم عمران خان سے بھی چینی وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں سی پیک سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز دینے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ، صدر مملکت عارف علوی نے جنرل وی فینگ کو اعزاز سے نوازا۔ تقریب میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پاکستان کے دورے پر ائے ہوئے جنرل وی فینگ کو دونوں
ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے بھی چینی وزیر دفاع نے ملاقات کی ، وزیراعظم ہاوس آمد پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا اور وزیراعظم نے مہمان کا کہنی ملا کر خیرمقدم کیا، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور، سی پیک سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں