0

کرونا ویکسین آنے تک معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(نیوز اپ ڈیٹ رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہوگا۔

نور الحق قادری نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کےتحت ہی حج ہوگا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور وہم آہنگی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے عازمین حج کے لئے فی الحال سبسڈی کےامور پر بات نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں