0

شیخوپورہ میں بس اور وین میں ٹکر ، 13 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

شیخوپورہ میں بس اور وین میں ٹکر کے باعث 13 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرایع کے مطابق بدقسمت مسافر بس نارنگ سے لاہور جا رہی تھی کہ لاہور سے نارنگ جانے والی مسافر وین سے دھند کے باعث ٹکرا گئی ۔تصادم کے نتیجے میں وین کا سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین اور بس سمیت تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 7 افرا د موقع ہی پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں