0

چین کا قومی آزادی ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں نیپال کی بھرپور حمایت کا اعادہ

چین نے قومی آزادی ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں نیپال کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وے فنگ حہ  نے کٹھمنڈومیں نیپالی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران  نیپال کی ون چین پالیسی کو برقرار رکھنے کی تعریف کی۔انہوں نے کہا  کہ چین نیپال کے ساتھ قریبی تعلقات اور گہرا عملی تعاون برقرار رکھے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام اور دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے نیپالی فوج کی مدد کی جائے گی۔نیپالی صدر بیدیا دیوی بھنڈاری نے کہا کہ نیپال چین کے ساتھ دفاع سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں