0

کرونانے چین کی مالیاتی منڈی کے کھلے پن کو متاثر نہیں کیا، پیپلز بنک آف چائنا

پیپلز بنک آف چائنا  کے نائب صدر لیو گوئی پھنگ نےکہا ہے  کہ ایک اعلی ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے ایک اعلی درجے کے مالیاتی کھلے پن کو استعمال میں لایا جائے۔ ایک مالیاتی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے چین کی مالیاتی منڈی کے کھلے پن  کی رفتار کو ہرگز متاثر نہیں کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں پیپلز بینک مالیاتی صنعت کے آزادانہ کھلے پن کو مثبت اور مستحکم طور پر فروغ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی منڈیوں کے کھلے پن اور بنیادی تنصیبات کے درمیان ربط کو فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں