0

امریکہ سے بات چیت کی خواہش ایران کی کمزوری سمجھا جائے گی، اسپیکر ایرانی پارلیمان

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کی خواہش کے حوالے سے ایران کا کوئی بھی بیان غلط پیغام بھیجے گا۔ایرانی پارلیمان کے بند کمرہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیان کو  ایران کی کمزوری سمجھا جائے گا اور اس سے ایران پر مزید دباو بڑھایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ پر  یقین کرنے یا کسی کمزور ردعمل سے گریز کرنا چاہئے۔اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے سخت جوابی ردعمل نہ ہونے کی صورت میں دشمن کو اپنے کیے پر  کوئی پچھتاوا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں