0

پاکستان میں ترسیلات زر کی وصولیوں میں اضافہ متوقع

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سا ل 2020کے دوران پاکستان میں ترسیلات زر کی وصولیوں میں 9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ رواں سال کے اختتام تک ترسیلات زر کی مد میں پاکستان کو مجموعی طور پر24 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی ”مائیگریشن اینڈ ڈویلپمنٹ بریف“ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020کے دوران جنوبی ایشیا کے ممالک کو ترسیلات زر کی وصولیوں میں 4فیصد جبکہ آئندہ سال 2021میں 11فیصد تک کی کمی کا خدشہ ہے۔ عالمی بینک کی انسانی وسائل کی ترقی کے شعبہ کی نائب صدر او ر مائیگریشن سٹیئرنگ گروپ کی چیئر پرسن ممتا مرتھی نے کہا ہے کہ کووڈ-19کی عالمی وبا کے باعث اور متوسط آمدنی والے ممالک کو ترسیلات ز ر کی وصولیوں میں کمی کا خدشہ ہے اور اس سے ان ممالک میں رہائش پذیر ایسے خاندان جن کا انحصار ترسیلات زر پر ہے، ان کے لئے معاشی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں