0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست پنسلوانیا میں انتخابات کے نتائج کے خلاف اپیل فلا ڈیلفیاکی فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ کے وکلا نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی جج کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات کے شواہد ہونا ضروری ہیں۔ چیف جج بروکس اسمتھ نے کہا کہ انتخابی نتائج کو دوباہ جانچنا بے کار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنسلوانیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لیے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں