0

برطانوی وزیراعظم نے ڈین روزن فیلڈ کو اپنا نیا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار ڈین روزن فیلڈ کو اپنا نیا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادراے کے مطابق ڈین روزن فیلڈ 7 دسمبر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یکم جنوری کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قریبی ساتھی و عبوری چیف آف سٹاف ایڈورڈ لسٹر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں