0

چین،آسیان تعلقات علاقائی تعاون کی مثال بن چکے ہیں،چینی صدر

چین کے صدر شی چن پھنگ نے کہا ہے کہ سات برسوں میں چین-آسیان تعلقات ایشیا و بحرالکاہل علاقائی تعاون میں سب سے کامیاب اور سب سے متحرک عملی مثال بن چکے ہیں ۔ سترہویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان تجارت و سرمایہ کاری سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا ایک جیتاجاگتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ مدد و تعاون کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ چین آسیان کو ایک پٹی ایک شاہراہ کو اعلی معیار کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے اہم ترین علاقے کی حیثیت دیتا ہے ۔صدر شی نے کہا کہ چین ، آسیان کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مزید قریبی چین،آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنے کا خواہش مند ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں