0

انٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 2020 کو بد ترین سال قرار دیدیا

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث رواں سال ایئرلائن آمدنی میں 60 فیصد تک کمی ہوگی ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ٹی اے کا کہنا تھا کہ ‘کووڈ-19 کا بحران ایئر ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بقا کے لیے خطرہ ہے’ جبکہ ممکن ہے کہ سال 2020 تاریخ کا بدترین سال ہو۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایئر لائنز ایک دن کی لاگت میں ایک ارب ڈالر تک کمی کر رہی ہیں، بیڑوں کو گراؤنڈ کر رہی ہیں اور ملازمتوں میں کمی کررہی ہیں تاہم انہیں اب بھی ’غیر معمولی‘ اور بھاری نقصانات کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 2019 کے مقابلےمیں رواں سال تقریباً 328 ارب ڈالر کا ریونیو متوقع ہے.آئی اے ٹی اے نے مزید کہا کہ صنعت کو 118 ارب 50 کروڑ ڈالر کے خالص نقصانات پہنچنے کا امکان ہوگا جو جون میں کی گئی 84 ارب 30 کروڑ ڈالر کی پیش گوئی سے بھی زیادہ بدتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں