0

چین نے ویغور مسلمانوں سے متعلق پوپ فرانسس کا بیان بے بنیاد قرار دیدیا

چین نے ویغور مسلمانوں سے متعلق مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی بیجنگ پر تنقید کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چائو لی چیان نے پوپ فرانسس کی جانب سے ایغور مسلمانوں کے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ‘چینی حکومت نے ہمیشہ نسلی اقلیتوں کے قانونی حقوق کا یکساں طور پر تحفظ کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ سنکیانگ میں ہر نسل کے لوگوں کو بنیادی اور ترقیاتی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘پوپ فرانسس کے تبصرے بے بنیاد ہیں’۔۔ پوپ فرانسس نے ایک نئی کتاب ‘ہمیں خواب دیکھنے دیں: بہتر مستقبل کی راہ’ میں کہا کہ ‘میں اکثر ستائے ہوئے لوگوں روہنگیا، غریب ایغور اور یزیدی کے بارے میں سوچتا ہوں’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں