0

نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کر دیا ہے۔فار مولے کے تحت اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی۔ نرسری سے پنجم جماعت کا ہوم ورک بچوں کو جاری کردیا گیا ہے۔ایلیمنٹری کلاسز کا ہوم ورک 26 نومبر تک جاری کردیا جائے گا۔ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے۔
تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ ووکیشنل اداروں کو بند نہیں گیا وہاں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو حاضر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں