0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکست تسلیم کر لی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو بالآخر اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی ہے۔گزشتہ روز جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد اب بائیڈن انتطامیہ حکومت سازی کے لیے لاکھوں ڈالر حکومتی فنڈز سے استعمال کر سکے گی۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو فاتح قرار دیے جانے کے تقریباً دو ہفتے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کیے جانے کے حوالے سے یہ پہلا قدم ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی کے خط کے مطابق، فیصلہ بغیر کسی دباؤ یا خوف کے قانون اور دستیاب حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں