0

ڈونلڈٹرمپ کرونا وائرس کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کرونا وائرس کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں۔ ڈبلیو ایچ او کےڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے کہا کہ کورونا بحران کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی لیڈروں کوشفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کسی بھی ملک کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ کرونا وباء کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل کووائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری کرنے اور تعصب برتنے کا الزام عائدکرتے ہوئےدھمکی دی تھی وہ ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی امداد روک سکتےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں