0

چین نے ہانگ کانگ کے امور سے متعلق برطانوی حکومت کی رپورٹ کو مسترد کر دیا

چین کے خصو صی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کرنے والی برطانوی حکومت کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے بارے میں اس نام نہاد رپورٹ میں اس حقیقت کو نظر انداز کیا گیا کہ ہانگ کانگ اب چین میں واپس آچکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ہانگ کانگ کے بارے میں مرکزی حکومت کی پالیسی پر من گھڑت الزمات لگائے گئے ہیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہانگ کانگ کے اور چین کے داخلی امور میں مکمل طور پر مداخلت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو کھلے عام روندا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے قانون کو ہانگ کانگ کے عوام اور عالمی سطح پر مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ہانگ کانگ کے قانونی نظام کو مزید بہتر بنایا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں