0

تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

لاہور پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں برکی روڈ پر سیکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے، ہلاک دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور2ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شناخت پوچھنے پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔بم ڈسپوزل کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔دہشت گرد کی لاش مرد خانے منتقل کر دی گئی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں