0

کروناکرفیو کے دوران جعلی میڈیا پاسز دکھانے والے 200 افراد گرفتار

لبنان کی انٹرنل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حال ہی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً 20 ہزار کے قریب افراد پر جرمانہ عائد کیا اور ان میں سے 200 شہری ایسے تھے جو جعلی میڈیا پاسز استعمال کر رہے تھے۔مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرفیو کی وجہ سے ایل ایس ایف کی جانب سے متعدد شہریوں کو روکا گیا اور وہ کرفیو سے بچنے کے لیے جعلی میڈیا پاسز اور صحافتی شناخت دکھا کر چھوٹ جاتے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران باہر نکلنے والے لوگوں کو جعلی میڈیا پاسز بیچنے والا لبنانی شہری حراست میں ہے جس سے ابھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں