0

بھارتی فوج کی جانب سے شادی کی تقریب پر گولہ باری پر پاکستان کا شدید احتجاج

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور شادی کی تقریب پر گولہ باری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پرشہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، شہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت اورعالمی قوانین کےخلاف ہے۔ دفترخارجہ نے کہا کہ 22نومبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سےخلاف ورزیاں کی گئیں، بھارتی فائرنگ سے 11شہری شدید زخمی ہوئے، بھارت 2003کےجنگ بندی معاہدےکااحترام کرے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایسےواقعات کےباعث مقبوضہ کشمیرسےتوجہ نہیں ہٹاسکتا، رواں سال بھارت نے2 ہزار820بارجنگ بندی کےمعاہدےکی خلاف ورزی کی ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے26شہری شہیداور245زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں