0

حکومت کا پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

وفاقی و صوبائی وزرا تعلیم نے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھیں گے جائیں گے ۔ 25 دسمبر سے 11 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہونگی ۔ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، جنوری کے پہلے ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات15جنوری تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں کے انٹری ٹیسٹ معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ مئی،جون میں بورڈ امتحانات لینے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبہ کاایک تہائی حصہ رہےگا، ہرممکن کوشش کی جائے گی کہ پڑھائی کاسلسلہ گھروں سےجاری رہے۔وزرائے تعلیم کانفرنس کی سفارشات این سی سی کے سامنے رکھی جائیں گی۔ این سی اوسی پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں