0

روسی صدر کا جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے سے انکار

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ ابھی جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔روسی صدر پیوٹن نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے کسی بھی رہنما کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں اور ہر اُس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد اُسی امیدوار کو حاصل ہوگا جس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔پیوٹن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بائیڈن کو مبارک باد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں