0

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو ہونے والی کابینہ کے اعلان کی تقریب کو کورونا وائرس کے باعث محدود رکھا جائے گا۔معاونین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہار تسلیم نہ کرنے کے باوجود جوبائیڈن اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے جبکہ جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وائٹ ہاؤس چیف رون کلین اقتدار کی منتقلی پر زور دے رہے ہیں۔رون کلین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ، وفاقی ایجنسی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں