0

کورونا وائرس کی ویکسین سب کے لیے دستیاب ہونی چاہیے، سربراہ اقوام متحدہ

سیکر ٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسینز سے متعلق حالیہ بڑی پیشرفت امید کی کرن ہے لیکن اس کرن کو ہر کسی تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے عالمی ادارۂ صحت اور دیگر فریقین کی زیرِ قیادت ایک بین الاقوامی اسکیم کا ذکر کیا جس کا مقصد کرونا وائرس کی ویکسینوں تک مساوی بنیادوں پر رسائی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اس سکیم کی مکمل حمایت کریں۔ بظاہر انکا اشارہ امریکا اور روس کی جانب تھا جو ابھی تک اس اسکیم میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں