ریما نےاپنے شوہر کے نام پیغام میں کیا کہا ۔۔۔۔

ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ ریما خان نے اللّہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ایک اچھا شوہر، ایک پیارا بیٹا اور بہت سارے اچھے دوست دینے کے لیے خدا کا شکر ہے۔‘
واضح رہے کہ ریما خان نےاپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1990میں کیا تھا اور اس دوران انہوں نے 200 سے زائد مقبول ترین فلموں میں کام کیا۔
ریما خان نے بہت سی لالی ووڈ فلموں میں بطور ہدایتکار بھی کام کیا۔

90 کی دہائی میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے نومبر 2011 میں امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی جس کے بعد اُن کے ہاں 24 مارچ 2015 کو بیٹے علی صاحب کی پیدائش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں