چین کی ریاستی کونسل نےہانگ کانگ سے متعلق پانچ وزرائے خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور نے آسٹریلیا ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، برطانیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کی شدید مذمت کی ، جس میں قائمہ کمیٹی کے حالیہ فیصلے سے متعلق جان بوجھ کر غلط بیانی کی گئی ہے۔دفتر کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات انتہائی غیر ذمہ دار اورہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملک کے قانون سے وفا داری کا حلف اور ریاستی قوانین کی پاسداری عوامی عہدہ رکھنے والوں کی ذمہ داری ہو تی ہے اور یہ قانون پوری دنیا میں لاگو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو بھی اسی قانوں کے تحت بر طرف کیا گیا اور حلف کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ ہانگ کانگ سے متعلق مذکورہ پانچ وزرائے خارجہ کے بیانات انکے دوہرے معیار کا واضع ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں