کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا،صدر علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران احتیاط لازمی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذریعے اس کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے، معاشی سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیر سمارٹ لاک ڈائون پالیسی اور صحیح وقت پر صحیح فیصلے کرنے سے کورونا کا اثر کم ہو گا، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل رائج ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، یہ سیاستدانوں کو بھی ہوا اور عام عوام کو بھی ہوا ہے، ہم سب احتیاط کے ذریعے ہی اس وباءسے خود کو بچا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں