فرانسیسی وزیر خارجہ کا اسلام سے متعلق بڑا بیان سامنے آ گیا

فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان نے کہا ہے کہ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کا کہنا تھا کہ ہم او آئی سی کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اس موقع پر کہا کہ مذہبی ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے تعلق نہیں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق او آئی سی کا موقف غیر متزلزل ہے۔

خیال رہے کہ اسلام مخالف مواد نشر کرنے پر اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں