0

شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نےشادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی اور تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں