جارجیا کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، جوبائیڈن ہی کامیاب قرار پائے

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے پر جارجیا کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس میں جوبائیڈن ہی کامیاب قرار پائے ہیں۔جارجیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن نے 16 الیکٹورل ووٹس حاصل کئے اور ان کے کل الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 ہو گئی ہے جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 232 ہے۔جارجیا کے ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ہر ووٹ کی گنتی کی گئی اور نتیجہ تیار کیا گیا، اس بات کا کریڈٹ ہمارے ورکرز کو جاتا ہے جنہوں نے ایک مشکل ٹاسک کو انتہائی کم وقت میں بہترین طریقے سے انجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں