0

پاکستان ہر بچے کے بڑھنے اورسیکھنے کے حق کو تسلیم کرتا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ خوف اور جبر سے پاک ، محفوظ ، ذمہ دارنہ اور دوستانہ ماحول میں ہر بچے کے بڑھنے اورسیکھنے کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تمام بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔ترجما ن دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان نے بچوں کے استحصال اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے بہت سے قانونی اقدامات اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چائلڈ لیبر، جبری شادیوں اور تشدد کے واقعات کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں