ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے،چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سرکاری عہدیداروں کو اپنے ملک کے آئینی قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے اور مادر وطن سے وفادار رہنا چاہئے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاولی چیان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کا انتظام ایسے لوگوں کو نہیں سنبھالنے دیا جائے گا جو “ہانگ کانگ کی علیحدگی ” کی حمایت کرتے ہیں ، ہانگ کانگ پر ریاست کی ملکیت اوراقتدار اعلیٰ کے حق کو تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہیں ،ہانگ کانگ کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی حمایت کرتے ہیں اور چین کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ چاؤ لی چیان نے مزید کہا کہ متعلقہ ممالک کو اس حقیقت کا سامنا کرنا چاہئے کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی ہوچکی ہے،وہ دوہرے معیارات کو ترک کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی خودمختاری کا حقیقی احترام کیا جائے اور چین کے اندرونی معاملات میں کسی بھی صورت مداخلت بند کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں