چین علاقائی آزاد تجارت کے انتظام کے قیام کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت

چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فینگ نے کہا ہےکہ چین “کمپری ہینسو اینڈ پراگریسو ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ میں شمولیت کے لئے مثبت اور کھلے پن کے حامل رویے کا اظہار کرتا ہے۔ گاؤ فینگ کا کہنا تھا کہ چین آزاد ، شفاف ، باہمی فائدے کے حامل اور باہمی جیت پر مبنی علاقائی آزاد تجارت کے انتظام کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ کسی بھی علاقائی آزاد تجارت کے معاہدے کے لئے ضروری ہے کہ یہ ڈبلیو ٹی او کے اصولوں کے مطابق ہو، کھلا ، جامع اور شفاف ہو۔ واضح رہے کہ سی پی ٹی پی پی کا قیام 30 دسمبر 2018 کو عمل میں آیا تھا۔ اس میں جاپان ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، چلی ، نیوزی لینڈ ، سنگاپور ، برونائی ، ملائیشیا ، ویتنام ، میکسیکو اور پیرو سمیت 11 ممالک شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں