کرونا کے باعث معاشی بحالی کا راستہ کٹھن اور مشکلات کا شکار ہے، سر براہ عالمی مالیاتی فنڈ

عالمی مالیاتی فنڈ کی سر براہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ بڑی دوا ساز کمپنیاں کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب کرونا بحران کا طبی حل نظر آ رہا ہے لیکن اس کے باوجود معاشی بحالی کا راستہ کٹھن اور مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض میں دوبارہ اضافہ اس امر کا عکاس ہے کہ جب تک ہم کرونا کو شکست نہیں دیں گے اس وقت تک پائیدار معاشی بحالی کہیں بھی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں